Jazakallahu Khair
Masha Allah Bahot achcha mazmoon hai.
ANEES AKHTAR
From: saba bukhari <sabasagar1@yahoo.com>
To: "MOHABBAT_AaP_KE@yahoogroups.com" <MOHABBAT_AaP_KE@yahoogroups.com>; "MajbooriyaaN@yahoogroups.com" <MajbooriyaaN@yahoogroups.com>; "MajbooriyaaN@yahoogroups.com" <MajbooriyaaN@yahoogroups.com>; "Master_Mind_Pakistani@yahoogroups.com" <Master_Mind_Pakistani@yahoogroups.com>; "Meri_Mohabbatein@yahoogroups.com" <Meri_Mohabbatein@yahoogroups.com>; "Mohabbat_Bandgi_Hai@yahoogroups.com" <Mohabbat_Bandgi_Hai@yahoogroups.com>; "Mohabteen_Shumar_Karna@yahoogroups.com" <Mohabteen_Shumar_Karna@yahoogroups.com>; "Mutti_Ki_Amanat@yahoogroups.com" <Mutti_Ki_Amanat@yahoogroups.com>; "mandka@yahoogroups.com" <mandka@yahoogroups.com>; "NICEpoetry_Group@yahoogroups.com" <NICEpoetry_Group@yahoogroups.com>; "NaseeB_GrouP@yahoogroups.com" <NaseeB_GrouP@yahoogroups.com>; "NasreeN-GrouP@yahoogroups.com" <NasreeN-GrouP@yahoogroups.com>; "Nida_Sweety@yahoogroups.com" <Nida_Sweety@yahoogroups.com>; "notavailables@yahoogroups.com" <notavailables@yahoogroups.com>; "notify@yahoogroups.com" <notify@yahoogroups.com>; "PaigaM_e_MohabbaT@yahoogroups.com" <PaigaM_e_MohabbaT@yahoogroups.com>; "PakistanWritersClub-Riyadh@yahoogroups.com" <PakistanWritersClub-Riyadh@yahoogroups.com>; "PakistaniCommunityinGulf@yahoogroups.com" <PakistaniCommunityinGulf@yahoogroups.com>; "Pindi-Islamabad@googlegroups.com" <Pindi-Islamabad@googlegroups.com>; "RukhSaR@yahoogroups.com" <RukhSaR@yahoogroups.com>; "Rukhsana@yahoogroups.com" <Rukhsana@yahoogroups.com>; "STRINGmails@yahoogroups.com" <STRINGmails@yahoogroups.com>; "ShaanSe_Group@yahoogroups.com" <ShaanSe_Group@yahoogroups.com>; "Shaheenz-com@yahoogroups.com" <Shaheenz-com@yahoogroups.com>; "Shaheenz_Poetry_Images@yahoogroups.com" <Shaheenz_Poetry_Images@yahoogroups.com>; "Shayarie_iShq_MoHabbat@yahoogroups.com" <Shayarie_iShq_MoHabbat@yahoogroups.com>; "Silent_lover@yahoogroups.com" <Silent_lover@yahoogroups.com>; "Sony_Net@yahoogroups.com" <Sony_Net@yahoogroups.com>; "saeed_chishti2003@yahoogroups.com" <saeed_chishti2003@yahoogroups.com>; "shaheen_urdu_love@yahoogroups.com" <shaheen_urdu_love@yahoogroups.com>; "speedjobs@yahoogroups.co.in" <speedjobs@yahoogroups.co.in>; "TaNi_MaNi@yahoogroups.com" <TaNi_MaNi@yahoogroups.com>; "TaraP_E_MohabbaT@yahoogroups.com" <TaraP_E_MohabbaT@yahoogroups.com>; "TargeT_Love@yahoogroups.com" <TargeT_Love@yahoogroups.com>; "Tere_Tamana_Ha@yahoogroups.com" <Tere_Tamana_Ha@yahoogroups.com>; "To_Touch_The_Heart@yahoogroups.com" <To_Touch_The_Heart@yahoogroups.com>; "Touch_Last_Wish@yahoogroups.com" <Touch_Last_Wish@yahoogroups.com>; "Touch_Masti@yahoogroups.com" <Touch_Masti@yahoogroups.com>; "Touch_Underworld@yahoogroups.com" <Touch_Underworld@yahoogroups.com>; "Tum_Bin_Jaana@yahoogroups.com" <Tum_Bin_Jaana@yahoogroups.com>; "the-karachi-world@yahoogroups.com" <the-karachi-world@yahoogroups.com>; "V_Hina@yahoogroups.com" <V_Hina@yahoogroups.com>; "Wafa_Shaheen@yahoogroups.com" <Wafa_Shaheen@yahoogroups.com>; "Wafaoon_Ka_Jahan@yahoogroups.com" <Wafaoon_Ka_Jahan@yahoogroups.com>; "xcite@yahoogroups.com" <xcite@yahoogroups.com>; "YAAD-E-MOHABBAT@yahoogroups.com" <YAAD-E-MOHABBAT@yahoogroups.com>; "Yadain_Sambhal_Rakhi_Hain@yahoogroups.com" <Yadain_Sambhal_Rakhi_Hain@yahoogroups.com>; "You_Are_My_Butterfly@yahoogroups.com" <You_Are_My_Butterfly@yahoogroups.com>; "Your_Touch_A_Cool_Caress@yahoogroups.com" <Your_Touch_A_Cool_Caress@yahoogroups.com>; "younique_group@yahoogroups.com" <younique_group@yahoogroups.com>; "Zindagi_Ek_Safar@yahoogroups.com" <Zindagi_Ek_Safar@yahoogroups.com>; "zekhadyasantorebc@yahoogroups.com" <zekhadyasantorebc@yahoogroups.com>; "zindadildani@yahoogroups.com" <zindadildani@yahoogroups.com>
Sent: Sunday, 21 July 2013 10:15 AM
Subject: «*» RUKHSANA«*» Fw: تکذیبِ دین

تکذیبِ دین
(ہماری ذلت کا سبب)
اسلام ایک نظامِ زندگی ہے۔دنیا کے مذاہب جن میں انسانی تصرفات ہو چکے ہیں، مذہب کو محض انفرادی نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔لیکن اسلام ایک ایسا معاشرہ (سوسائٹی) قائم کرنا چاہتا ہے جو نوعِ انسان کی ربوبیت (پرورش ) کا ذمہ لے۔اس مقصدِ عظیم کے لئے اسلام ہر عبدِ مومن کو کارگۂ حیات کی عظیم مشینری کا اہم اور کارآمد پرزہ قرار دیتا ہے جس کی ہر حرکت اور جنبش کا اثر تمام مشینری پر پڑتا ہے۔اگر ہر پرزہ اپنی اپنی جگہ صالح ، محکم اور درست ہے تو اس کا فطری نتیجہ یہ ہے کہ مشینری بھی ایک ضبط و ربط کے ماتحت چلے اور اس کا جیتا جاگتا نتیجہ گھڑی کے ڈائل کی طرح سامنے آجائے۔لیکن اگر یہ پرزے الگ الگ پڑے رہیں تو خواہ ان میں سے ہر ایک پرزہ الماس و یاقوت کا کیوں نہ ہو، مشینری بیکار ہوجائے گی۔آج ہماری مشینری بیکار ہو رہی ہے اور نتیجہ ہے اس عملی رہبانیت کا جو مسلمانوں کے عقائد و اعمال میں سرایت کر چکی ہے۔قرآن کریم کے مطالعہ سے ہم پر یہ حقیقت بے نقاب ہو جائے گی کہ کسی قوم پر ذلت و مسکنت اور افلاس و نکبت کا چھا جانا اور پھر اس قوم کا اس حالت پر مطمئن ہوجانا ، اللہ کا غضب ہے، اللہ کا عذاب ہے۔اورایک مغضوب علیہ قوم محض بےروح نمازوں اور رسمی روزوں کے بل بوتے پر اپنے آپ کو منعم علیہ قرار نہیں دے سکتی۔ جب اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ ایمان اور عملِ صالح سے استخلاف فی الارض کی زندگی عطا کریگا تو ظاہر ہے کہ جس ایمان و عمل کا نتیجہ شوکت و عظمت، تمکّن و استخلاف نہیں (یا وہ رفتہ رفتہ اس حالت کی طرف نہیں لئے جارہے) وہ ایمان ایمان اور و ہ عمل صالح نہیں ہوسکتا۔اس کے سوا اور کسی نتیجہ پر پہنچا ہی نہیں جاسکتا، کیونکہ اللہ کے وعدے توبہر حال سچے ہیں اور اس کا قانون اٹل۔
انسانیت کے معراج کبریٰ ، یعنی دورِ رسالت ﷺ کی تاریخ پر نگاہ ڈالئے۔وہ کون سا خالص پروگرام تھا جسے کانفرنسوں اور انجمنوں نے مرتب کرکے قوم کے سامنے رکھا تھا؟یہی نماز، روزہ ، حج، زکوٰۃ ہی تو تھا۔جس نے چند سال کے عرصے میں نہ صرف اس قوم کی تمدنی ، اخلاقی اور معاشرتی حالت ہی میں انقلاب پیدا کر دیا بلکہ ان کی معاشی اور اقتصادی زندگی کی بھی کایا پلٹ دی اور کھجوروں کے ستّو کھا کر گزارہ کرنے والی قوم، قیصر و کسرٰی کی سلطنتوں کی وارث بن گئی۔ان ہی سیدھے سادے اعمال نے ان کے اندر وہ انقلاب پیدا کردیا جو ایک مرد ِ مومن کی نگاہ میں تقدیریں بدل دینے والی قوت پیدا کر دیتا ہے۔یہ اس لئے کہ یہ تمام اعمال درحقیقت مختلف اجزاء تھے اس پروگرام کے جس کا عنوان یعنی مقصود آخر قرآن کے پہلے چار الفاظ پر مشتمل ہے، یعنی الحمد للہ رب العالمین ۔ وجہ ستائش اللہ کا وہ پروگرام (نظام) ہے جو دنیا میں اللہ کی ربوبیت ِ عامہ(نوعِ انسان کی پرورش و تربیت) کا مظہر ہے۔لہٰذا جو اعمال اس نظام کے قیام کا ذریعہ نہیں بنتے وہ بے روح رسموں سے زیادہ کچھ نہیں ہوتے۔
تاریخ کے اوراق الٹ کر دیکھئے کہ جس انسانی استبداد کو مٹانے کے لئے اسلام آیا تھا،کن کن شاہراوں سے وہی استبداد امت پر مسلط کیا گیا اور قیامت یہ کہ اس استبداد کا تسلط بیشتر مذہب کی آڑ میں ہوا۔اور ہر وہ طوق جسے اتار پھینکنے کے لئے قرآن آیا تھا اسے عین اسلامی بنا کر مسلمانوں کے گلے میں ڈال دیا گیا۔اللہ کی میزان میں کیایہ جرم کچھ ایسا وزنی تھا کہ یونہی معاف کر دیا جاتا؟ امم گزشتہ جن جرائم کی پاداش میں ذلت و مسکنت کے عذاب میں گرفتار ہوئی تھیں، ذرا سوچئے، کیا وہ اسی قسم کے جرائم نہ تھے؟ کیافطرت کسی کی سوتیلی ماں ہے کہ وہ ایک بچے کے ساتھ ایک قسم کا اور دوسرے کے ساتھ دوسری قسم کا سلوک کریگی۔اس کے قانون اٹل ہیں اور انکا ہر ایک پر یکساں طور پر اطلاق ہوتا ہے۔پہلوں نے یہی کچھ کیا تو ان پر عذاب آیا۔جب مسلمان نے بھی وہی کچھ کیا تو ان پر عذاب کیوں نہ آئے۔ہم پر تو بلکہ اور بھی زیادہ سختی سے عذاب آنا چاہئے کہ ہمارےپاس قانونِ الٰہی کا ضابطہ اپنی اصلی اور مکمل شکل میں راہ نمائی کے لئے موجود ہے جس کو ہم نے پسِ پشت ڈال دیاہے۔
اقیموالصلوٰۃ سے مراد نظامِ صلوٰۃ قائم کرنا ہے۔نظامِ الٰہی کا قیام۔نماز کے اجتماعات اس نظام کے اندر آجاتے ہیں۔لیکن صلوٰۃ کا فریضہ ان اجتماعات تک محدود نہیں، ان سے باہر بھی ہے۔بالفاظ دیگر اللہ کی عبادت مسجد کی چار دیواری تک محدود نہیں۔زندگی کے ہر شعبے پر حاوی ہے۔انسان جب اجتماعِ صلوٰۃ میں شریک ہوتا ہے تو اس وقت بھی اقامتِ الصلوٰۃ ہی کر رہا ہوتا ہے اور اس سے فارغ ہوکر جب زندگی کے دوسرے معاملات میں قانونِ الٰہی کی اطاعت کرتا ہے تو اس وقت بھی اقامتِ صلوٰۃ ہی کر رہا ہوتا ہے۔ جو انسان نماز کے اجتماعات میں شریک نہیں ہوتا وہ بھی تارک ِ صلوٰۃ ہے اور جو کسی معاملہ میں قانونِ الٰہی کی اطاعت نہیں کرتا وہ بھی تارک الصلوٰۃ ہے۔جب ہم نماز (نماز عربی زبان کاتو لفظ ہی نہیں بلکہ قدیم فارسی یعنی مجوسی زبان کا ہے) پڑھ لیتے ہیں تو ہم سمجھ لیتے ہیں کہ ہم اقامت الصلوٰۃ کے فریضہ سے کلیتہً فارغ ہوچکے ہیں، ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ہم اقامتِ الصلوٰۃ کے صرف ایک گوشہ سے فارغ ہوئے ہیں۔یہ فریضہ مکمل طور پر اس وقت ادا ہوگا جب ہم اپنی ساری زندگی اللہ کے قانون کے تابع بسر کریں۔فقط نماز پڑھ لینا اور باقی زندگی اللہ کے احکام کے خلاف گزارنا، ہمیں مصلّی نہیں بنا سکتا۔
سورۂ ماعون میں ہے۔ ارء یت الذی یکذب بالدین (107/1) "کیا تو نے اُس شخص کو بھی دیکھا(اُس کی حالت پر بھی غور کیا) جو دین کی تکذیب کرتا ہے" یہاں دین سے انکار کرنے والوں کا ذکر نہیں، دین کی تکذیب کرنے والوں کا ذکرہے۔یعنی جو زبان سے دین کا اقرار کرتے ہیں لیکن عملاً اسے جھٹلاتے ہیں۔وہ کون ہیں؟ اس سوال کا جواب ہر شخص چاہتا ہے کہ معلوم کرے کہ وہ کون ہے جس کے متعلق قرآن کہتا ہے کہ وہ دین کی تکذیب کرتا ہے اور پھر کہتا بھی اس طرح ہے کہ یہ بات محض ذہنی یا اعتقادیہ نہ رہے بلکہ محسوس طور پر دیکھنے والے کے سامنے آجائے(رائیت کا اشارہ اسی طرف ہے)۔اسکا جواب فوراً ہی اگلی آیت میں بیان فرما دیا گیا یعنی فذالک الذی یدع الیتیم ولا یحض علی طعام المسکین (107/2) " یہ وہ شخص ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا"۔ ہمارے اکثر ذہن میں اس آیت سے یہ مفہوم آتا ہےکہ دین کی تکذیب وہ کرتا ہے جو اللہ کو نہیں مانتا۔آخرت پر یقین نہیں رکھتا، جس کے عقائد درست نہیں، وغیرہ وغیرہ، لیکن قرآن نے یہ نہیں کہا۔اس نے کہا ہے دین کی تکذیب وہ شخص کرتا ہے جو دین پر ایمان رکھنے کے دعویٰ کے باوجود کرتا یہ ہےیتیم کو دھکے دیتا ہے اور مسکین کے کھانے کا نہ خود انتظام کرتا ہے نہ ایسا انتظام کرنے کے لئے تگ و دو کرتا ہے۔عربی زبان میں یتیم صرف اسی کو نہیں کہتے جس کا باپ مرچکا ہو۔اس کے بنیادی معنی ہیں تنہا رہ جانے والا۔دنیا کا قاعدہ یہ ہے کہ جس شخص کے ساتھ کوئی گروہ ، کوئی پارٹی، کوئی جتھہ ، کوئی جماعت ہو اس کی معاشرہ میں بڑی عزت ہوتی ہے، لیکن جو تنہا رہ جائے اس کی کوئی عزت نہیں کرتا۔یہی نہیں کہ کوئی اس کی عزت نہیں کرتا بلکہ اسے ہر جگہ دھکے ملتے ہیں۔جس معاشرے میں ہر فرد (بجز ان کے جن کے پاس قوت و اقتدار اورجتھے اور گروہ ہوں) اپنے آپ کو تنہا (یتیم) محسوس کرے،قرآن کی روسے وہ معاشرہ جہنمی معاشرہ ہوتا ہے۔ہمارے ہاں کس طرح ہر فرد اپنے آپ کو بستی رستی دنیا میں تنہا محسوس کرتا ہے اس کا علم واحساس ہم میں سے ہر ایک کو ہے۔لیکن اس جہنم میں صرف ہمیں ماخوذ نہیں۔یورپ اور امریکہ کی قومیں جو ہم سے بہت آگے ہیں اس باب میں اُن کی حالت بھی ہم سے کچھ مختلف نہیں۔کچھ عرصہ قبل امریکہ سے ایک دل چسپ کتاب شائع ہوئی تھی۔وہاں کے چند نامور صحافیوں (جرنلسٹس) نے مل کر ملک کے اعداد و شمار جمع کئے اور ان کی روشنی میں بتایا کہ ان کے ہاں معاشرہ کی حالت کیا ہے؟ جو کچھ انہوں نے اس کتاب کی تفاصیل میں لکھا ہے اسے تو چھوڑو، انہوں نے اپنے معاشرے کی حالت کا جو نقشہ پیش کیا ہے اس کا اندازہ اس نام (ٹائیٹل ) سے لگ سکتا ہے جوانہوں نے اس کتاب کے لئے تجویز کیا ۔انہوں نے اس کتاب کا نام تجویز کیا:
The lonely Crowd
یہ نام کسی قلبی کیفیت کی غمازی کر رہا ہے۔یہ کتاب کا نام نہیں ایک چیخ ہے جو اپنے معاشرے کی حالت کو دیکھ کر ان لوگوں کے منہ سے بے اختیار نکل گئی ہے۔یعنی یہ معاشرہ نہیں بلکہ انسانو ں کا ایک انبوہ کثیر یا ہجوم ہے ، جس میں ہر فرد اتنے افراد کے گردو پیش ہونے کے باوجود اپنے آپ کو تنہا محسوس کرتا ہے۔امریکہ کے ان مبصرین نے تو اس حقیقت کو اب پایا ہے، قرآن اسے بہت پہلے بیان کر چکا ہے۔اس نے بعینہ یہی الفاظ استعمال کئے ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ جامع ۔اس نے کہا کہ یتیماً ذا مقربۃ (90/15) ایسا معاشرہ جسمیں ہر شخص دوسروں کے قریب ہونے کے باوجود اپنے آپ کو تنہا پاتا ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کے ان مصنفین نے اپنی کتاب کے ٹائٹیل کے لئے قرآن کی اس آیت کا ترجمہ کر دیا ہے۔
تکذیبِ دین کرنے والوں کی قرآن نے دوسری خصوصیت یہ بتائی ہے کہ وہ ولا یحض علیٰ طعام المسکین۔
مسکین(سکن ، ساکن) سے ہے۔اس کے معنی ہیں و ہ شخص جو حرکت سے محروم ہوجائے۔ جس کا چلتا ہوا کاروبار رک جائے۔جسمیں کام کرنے کی صلا حیت باقی نہ رہے۔جو متحرک سے ساکن ہوجائے ۔ خواہ کسی وجہ سے ہو۔ہمارے معاشرے میں ایسا شخص اپنی مصیبت آپ بھگتتا اور ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جاتا ہے۔نہ کوئی اسے پوچھتاہے اور نہ اس کے بچوں کا پرسانِ حال ہوتا ہے۔قرآن کہتا ہے کہ جس معاشرے میں یہ سب کچھ ہوتا ہو اس کا انجام تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔قرآن نے سورۂ الفجر میں اس حقیقت کو کس قدر دل نشین الفاظ میں بیان کیا ہے۔وہ کہتا ہے کہ انسان جب اللہ کی راہنمائی کی طرف سے آنکھیں بند کرلے تو اس کی کیفیت یہ ہو جاتی ہے کہ جب اسے فراخئ رزق نصیب ہو تو اس پر اتراتا ہے لیکن جب اس پر اس کی اپنی کرتوتوں کی وجہ سے تباہی آتی ہے تو کہتا ہے ربّی اھانن، میرے رب نے مجھے خوامخواہ ذلیل کر دیا۔قرآن کہتا ہے ، ایسے لوگوں سے کہدو کلّا، ایسا ہرگز نہیں ، یہ بالکل غلط ہے کہ تمہیں یونہی بغیر کسی جرم اور قصور کے ذلیل کر دیا۔ہرگز نہیں۔سن رکھو کہ یہ اس لئے ہوا کہ بل لا تکرمون الیتیم ولا تحٰضون علی طعام المسکین (89/17-18)تم ان افراد کی جو تنہا رہ جاتے تھے عزت نہیں کرتے تھے اور ان کے رزق کا بندوبست نہیں کرتے تھےجن کی حرکت رک جاتی تھی۔یعنی وہ افراد جو معاشرہ میں تنہا رہ جائیں، قابل التکریم اور باعث ِ عزت و احترام ہیں اس لئے کہ ان کے ساتھ گروہ جتھہ نہ سہی لیکن وہ فرزندانِ آدم ہیں انسان ہیں۔اور ہم نے ہر فرزندِ آدم کو محض اس کے آدمی ہونے کی حیثیت سے واجب التکریم پیدا کیا ہے۔ ولقد کرمنا بنی آدم (17/70)۔
یتیم اور مساکین کے بعد سورۂ ماعون کی اگلی آیت میں ہے فویل للمصلین الذین ھم عن صلاتھم ساھون (107/4-5) سو تباہی ہے ان مصلین (نمازیوں) کے لئے جو اپنی صلوٰۃ کی حقیقت سے بے خبر ہیں۔اس سے وہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے جس کا ذکر ہو چکا ہے۔یعنی صلوٰۃ اور معاشی نظام کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور یہ صلوٰۃ کی حقیقت سے بے خبری اور غفلت کا نتیجہ ہے کہ انسان اسے محض پرستش کا طریق سمجھتا ہے اور معاشرتی اور معاشی نظام کے ساتھ اس کا کوئی تعلق محسوس نہیں کرتا۔ یہ ان کی بھول ہے۔قرآن کی میزان میں حقیقی مصلین وہ ہیں جو اپنے معاشرتی و معاشی نظام اللہ کے قوانین کے تحت متشکل کرتے ہوں ۔غیر الٰہیہ خطوط پر متشکل کئے ہوئےنظام پر عمل درآمد کرنے والےمصلین ( نمازیوں) کی صلوٰۃ ( نماز ) صلوٰۃ نہیں کہلا سکتی۔ایسی صلوٰۃ کا نتیجہ تباہی اور بربادی ہوتا ہے۔ ان لوگوں کی بھول یہ ہے کہ یہ صلوٰۃ کے متعلق یہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ فقط نام ہے ان حرکات و سکنات کا جو مرئی اور محسوس ہیں جو دوسروں کو نظر آسکتے ہیں۔جنہیں دیکھ کر لوگ کہہ دیتے ہیں کہ فلاں نمازی ہےالذین ھم یراءُن۔وہ ان ظاہری حرکات و سکنات (قیام، رکوع، سجود، رکعات وغیرہ) کو ادا کرکے سمجھ لیتے ہیں کہ ہم فریضۂ صلوٰۃ سے فارغ ہوگئے۔یہ ظاہری حرکات بھی ،دراصل حقیقی صلوٰۃ کے مظاہر ہیں ،اس میں شبہ نہیں کہ ظاہری حرکات بھی ضروری ہیں کیونکہ حقیقت کےاظہار کا ذریعہ مجاز ہی ہوتا ہے۔لیکن صلوٰۃ ان حرکات کے مجموعہ ہی کا نام نہیں، صلوٰۃ کا مفہوم اس سے کہیں وسیع ہے۔اسے قرآن نے اگلی آیت میں واضح کر دیا ہے ویمنعون الماعون (107/7) ۔ یعنی ان لوگوں کی حالت یہ ہے کہ نماز کی حرکات و سکنات بڑی باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں لیکن رزق کے جن سرچشموں کو بہتے پانی کی طرح کھلارہناچاہئے تھا انہیں بند لگا لگا کر روک لیتے ہیں تاکہ وہ انہی کے لئے مخصوص ہوجائیں اور دوسرے انسان ان کی مرضی کے بغیران سے متمتع نہ ہو سکیں۔ قرآن اس طرح معاش سے صلوٰۃ اور صلوٰۃ سے معاش کی طرف رجوع کرتا ہے۔لیکن یہ ربط و نظم اسی صورت میں سمجھ میں آسکتا ہے کہ انسان کے سامنے دین کا وہ مرکزی تصور ہو جسے قرآن بطور اصل الاصول کے پیش کرتا ہے۔اس تصور کی روشنی میں صاف صاف نظر آجاتا ہے کہ قرآن کی تمام آیات کس طرح اسی محور کے گرد گردش کرتی ہیں۔لیکن اگر اس کا یہ مرکزی تصور سامنے نہ ہوتو پھر اس میں کوئی ربط و نظم دکھائی نہیں دیتا۔
محرم نہیں ہے توہی نواہائے راز کا یاں ورنہ جو حجاب ہے پردہ ہے ساز کا
__._,_.___
Enjoy your stay at Rukhsana Group.
**********************************
Moderators Rukhsana Group:
Kazakhstani1303 & Mumtaz Ali.
Contact us at: kazakhstani1303@gmail.com
Rukhsana-owner@yahoogroups.com

.
__,_._,___
0 comments:
Post a Comment